ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اشون نے کہاا سمتھ کے رونے کے بعد اب دنیا خوش ہو جائے گی

اشون نے کہاا سمتھ کے رونے کے بعد اب دنیا خوش ہو جائے گی

Sat, 31 Mar 2018 13:21:40    S.O. News Service

نئی دہلی ،30؍مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی اسپنر روی چندرن اشون نے تنازعات میں گھرے آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا صرف آپ کو رولانا چاہتی ہے، ایک بار آپ رو دیئے تو وہ مطمئن ہو جائیں گے اور اس کے بعد خوش رہیں گے۔ اشون نے امید ظاہر کہ آسٹریلوی کرکٹر گیند سے چھیڑ چھاڑ والے مسئلے کو بھول کر آگے بڑھیں گے۔اشون نے ٹیوٹ کہ دنیا صرف آپ کوروتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے، ایک بار آپ رو دیئے تو وہ مطمئن ہو جاتے ہیں اور پھر خوش رہتے ہیں۔ہمدردی صرف لفظ ہی نہیں ہے، اب بھی لوگوں میں یہ ہمدردی ہے۔


Share: